i پاکستان

سندھ بھر میں کھاد کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈویژنل اورضلعی مانیٹرنگ سیل قائمتازترین

June 10, 2025

سندھ بھر میں کھاد کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ڈویژنل اورضلعی مانیٹرنگ سیل قائم کردیے گئے ہیں جن کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل مانیٹرنگ سیل میں کمشنر چیئرمین، ایڈیشنل کمشنر نمبر ایک، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت، آبادگاروں کا ایک نمائندہ شامل ہے۔ضلعی مانیٹرنگ سیل میں ڈپٹی کمشنر چیئرمین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نمبر ایک، ڈائریکٹر کراپ پروٹیکشن، محکمہ زراعت کا ایک نمائندہ اور آبادگاروں کا ایک نمائندہ شامل ہے۔یہ مانیٹرنگ سیل ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کھاد کے منظور شدہ ڈیلرز کی فہرستیں تیار کریں گے اور ڈیلرز کو پابند کریں گے کہ وہ یوریا اور فرٹیلائزرز سرکاری نرخ پر فروخت کریں جبکہ زائد قیمتوں کی وصولی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کا ڈیلرشپ کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا اور ان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔یوریا اور فرٹیلائزرز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکریٹری زراعت ضلعی سطح پر ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم قائم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی