i پاکستان

سندھ کے 5 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیقتازترین

September 21, 2026

سندھ میں رواں سال اگست کے دوران 5 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی، کورنگی، وسطی اور جنوبی کے 1، 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔ضلع شرقی، کیماڑی اور ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا جبکہ گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر کے ماحولیاتی نمونے بھی منفی رہے۔ای او سی کے مطابق لاڑکانہ، کشمور، دادو، بدین، جامشورو، سجاول، میر پور خاص اور سانگھڑ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کا کہنا ہے کہ مثبت نمونوں والے اضلاع میں انسدادِ پولیو ویکسینیشن اور دیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی