i پاکستان

سندھ کی عدالتوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن اور نیا روسٹر جاریتازترین

June 01, 2024

سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن اور نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ 3 جون سے 3 اگست سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی،سندھ ہائیکورٹ پرنسپل میں 3 ڈویژن بینچز 4،سنگل بینچزمیں ججز اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 1 چیف جسٹس عقیل احمد عباسی اورجسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہوگا،بنیچ نمبر 2 جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس مسز راشد اسد پر مشتمل ہوگا۔ بنیچ نمبر 3 جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عمر سیال پرمشتمل ہوگا،سندھ ہائیکورٹ سکھر ،حیدر آباد اور میر پور خاص سرکٹ بنچوں کے لیے ججز موجود ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی