i پاکستان

سندھ میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرارتازترین

March 04, 2024

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی