i پاکستان

سندھ، نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاریتازترین

January 09, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیوٹ اسکول رفیعہ جاوید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران(آر اوز) کسی بھی وقت اسکولوں کا دورہ کر سکتے ہیں، ہفتہ اور اتوار کو بھی اسکول کھلے رہیں گے۔ رفیعہ جاوید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے نجی اسکول اپنی تیاری مکمل رکھیں، اسکولوں میں بجلی، پینے کا پانی، واش روم کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی