i پاکستان

سندھ، پنجاب اور کے پی میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیاتازترین

June 03, 2026

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر تھرپارکر میں بارش اور سکھر میں ژالہ باری ہوئی جبکہ لاڑ کانہ ،حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ،نیو سعیدآباد ، شکار پور اور کندھ کوٹ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچائی۔اس کے علا وہ اسلامآباد ،لاہور ،جہلم،سرگودھا ،گجرات ،رحیم یار خان ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ادھر تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا۔ پارا چنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی