سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمیر نور کو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔گریڈ 18 کے افسر شاہ زیب کو ایس ایس پی حیدرآباد جبکہ فدا حسین شاہ کو ایس ایس پی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کشمور محمد مراد کو ایس ایس پی شکارپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی