i پاکستان

سندھ رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتارتازترین

April 20, 2026

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائو ن رشید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زوہیب شاہ عرف بابو ، شہریار عرف موٹا اور عطاا لرحمان عرف مسیت شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق ہزارہ گینگ سے ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور نقدرقم برآمد کی گئی جبکہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں سے مہینے میں تقریبا 3 سے 4 موٹرسائیکل چوری کرنا اور روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 6 موبائل فون اور 40 سے 50 ہزار روپے نقدی چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث ہیں، علاوہ ازیں گرفتارملزمان چھینے گئے موبائل فون اور موٹرسائیکل کو سستے داموں میں فروخت کر دیتے تھے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی