i پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے ہی قبل ہنگامہ آرائی شروع کردیتازترین

February 29, 2024

سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسمبلی نے قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے ہی قبل ہنگامہ آرائی شروع کرتے ہوئے سپیکر کی کرسی کا گھیرا ئوکرلیا ۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے قبل ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، لیگی اراکین اپنی اپنی نشستوں پر خاموش بیٹھے رہے۔ ایوان نعروں سے گونج اٹھا ۔ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے عمران خان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،ایوان حکومتی اراکین کی طرف اشارے کر کے انہیں اشتعال دے رہے تھے۔ رہاکرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو۔کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ۔شرم کرو حیا کرو عمران خان کو رہا کرو۔ ھم لے کے رہیں گے آ زادی۔ ممبران اسمبلی کے نعروں اور احتجاج کے پیشِ نظر قومی اسمبلی کااجلاس تاخیر سے شروع ہو ا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی