i پاکستان

سنی اتحاد کونسل کا نامزسینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کا عزمتازترین

March 29, 2024

سنی اتحاد کونسل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک تمام ارکان نے پارٹی کے نامزد سینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نیکی ،اجلاس میں ایک سو سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں شریک تمام ارکان نیپارٹی کے نامزد سینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کے عزم کااعادہ کیا،اس موقع پر ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحدہیں، ٹیکنوکریٹ خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا،پارٹی ڈسپلن تمام ارکان اسمبلی پرلاگو ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل کے دوارکان سینیٹ میں پہلے ہی جنرل نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ملک احمد خان بھچر نے بتایا غیرحاضر ارکان نے اپنی ذاتی مصروفیات سے قبل ازوقت آگاہ کیا تھا،دو ارکان اسمبلی عمرے کی ادائیگی کیلئے حجازمقدس میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی