i پاکستان

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیلتازترین

May 31, 2024

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ، جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی نشستیں معطل کر دی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی