i پاکستان

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروادیتازترین

March 04, 2024

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی۔ ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان چیف وہپ، رانا شہباز کوارڈینیٹر سنٹرل پنجاب اویس ورک کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں یہ ریکوزیشن اپوزیشن کے 101 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان،مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں مزید کہا گیا کہ مینڈیٹ چوری کیخلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ بھی اپوزیشن ایوان میں اٹھانا چاہتی ہے۔ ریکوزیشن میں مزید کہا گیا کہ کارکن احمد شاہ کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی