i پاکستان

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتارتازترین

March 29, 2024

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ جیل حکام ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے، میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی