i پاکستان

صنم جاوید کا انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوعتازترین

January 25, 2024

آزاد امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120اور پی پی 150سے کاغذات مسترد ہوئے تھے،ادھر این اے 163سے شوکت بسرا نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی