i پاکستان

صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے پراسیکیوشن کو 25 جنوری تک مہلتتازترین

January 23, 2024

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ(ن)کا آفس جلانے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے ملزمہ کی ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت طلب کر لی، عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی