خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی