پاکستان نے آر ایس ایف کی جانب سے سوڈان میں شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا میں کہا کہ سوڈان میں تشدد کا فوری خاتمہ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جائے، سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں،عبادت گاہوں پر حملے شدید قابل مذمت ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ سوڈان کی خود مختاری،علاقائی سالمیت اور قومی اداروں کا تحفظ ناگزیر ہے، سوڈان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، استحکام عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان میں امن و استحکام کیلئے عالمی و علاقائی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی