سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس کے مطا بق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی