i پاکستان

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےتازترین

June 30, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی