i پاکستان

سوات حادثے سے مماثلت، کیلیفورنیا میں سالگرہ منانے کیلئے جھیل میں جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاکتازترین

June 28, 2025

کیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے کئی افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو ئے میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ پاکستان کے علاقے سوات میں ہونے والے واقعے سے مماثلت ہے کیونکہ جھیل میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی اور جھیل میں لہریں 10 فٹ بلندی تک چلی گئیں، اس دوران طوفانی بارش اور اولے بھی برسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد جان سے چلے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی