i پاکستان

سوات، کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحقتازترین

October 02, 2023

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے چینوبابا میں کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو صبح خاتون اور پانچ سالہ بیٹی اسپتال جانے کے لئے روڈکراس کررہی تھیں کہ اس دوران کراچی جانے والی کوچ نے دونوں کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں ۔ کبل پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاشیں کبل اسپتال منتقل کردی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی