i پاکستان

سوات،فلائنگ کوچ کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمیتازترین

October 12, 2023

 کبل کوٹلء کے مقام پر شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی فلائنگ کوچ سڑک سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔ ریسکیو نے 22 شدید زخمیوں کو کبل سے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی