وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے، برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ متعدد خوبصورت علاقوں پر مشتمل وادی سوات ہر سال سردیوں کے موسم میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچتی ہے، اس موقع پر سیاح قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ برف باری کو انجوائے کرتے ہیں۔ مالم جبہ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اورسردیوں کے موسم میں یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔ موسم سرما میں سیاح پہاڑی علاقے کا دورہ کرکے سوات کا سبزہ، جنگل، دریا اور جھیلوں کا منظر دیکھنے آتے ہیں تاہم جب موسم سرد ہوتا ہے کہ وادی سفید چادر اوڑھ لیتی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو مختلف قسم کے ایڈونچر کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ اس سرد موسم میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے منظر کو دیکھنے کے لیے وادی کا رخ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی