اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس کو ہال میں بلانا افسوسناک تھا،پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صحافیوں کے اعزاز میں ناشتے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولز آف پروسیجر کے بغیر بات چیخنے کے مترادف ہے، صوبے کے 12کروڑ لوگوں کا بھلا آئین سے ہو گا شور سے نہیں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ تکلیف کا دور دیکھا جو ڈرانا خواب رہا ہے، اسمبلی فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو بلایا گیا جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بحث و تقریر، قانون نہیں بنے گا بجٹ پاس نہیں ہوگا تو افادیت ختم ہو جائے گی، توجہ دلا ئونوٹس اور سوالات ممبر کا استحقاق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی