i پاکستان

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج، گرمی کی شدت میں کمیتازترین

March 26, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 28 سے 30 مارچ تک وقفے وقفے بوندا باندی کے امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی