i پاکستان

صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام تعلیم، صحت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ناگزیر، پشاور کے طلبا کا مطالبہتازترین

September 07, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مختلف طبقات کی جانب سے رائے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے طلبا نے بھی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کو تعلیم، صحت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ضروری قرار دے دیا۔پشاور کے طلبا کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا اور حکمرانوں تک عوام کی رسائی آسان ہوجائے گی، صوبوں کی تقسیم سے این ایف سی ایوارڈ اور مالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی تبدیلیاں آئیں گی۔طلبا کے مطابق صوبے رقبے کے لحاظ سے جتنے چھوٹے ہوں گے، ان کا انتظامی کنٹرول اتنا ہی آسان اور بہتر ہوگا۔ چھوٹے انتظامی یونٹس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہونے کے ساتھ سیاسی آواز بھی زیادہ بااثر ہوگی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد وزرائے اعلی ہونے سے انتظامی یونٹس کا نظامِ حکومت زیادہ آسان اور موثر ہوجائے گا۔ عوام کی بڑی تعداد نئے صوبوں کے قیام کو ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت قرار دے رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی