i پاکستان

سوئی ناردرن کا سحرو افطار میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہتازترین

March 09, 2024

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحرو افطار کیاوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سحری کیلیے رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی جب کہ افطاری کیلیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائیگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پریشرکے مسائل کیحل کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جب کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی