i پاکستان

سوئی سدرن گیس کا یوم عرفہ کی تعظیم میں کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کا اعلانتازترین

May 25, 2026

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان کردیا۔ یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگی،جبکہ صارفین کو سحری کی تیاری کیلئے رات 3 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔سوئی سدرن کے مطابق آج 26 مئی کو صبح 10 بجے کے بعد معمول کا گیس بندش شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عید قرباں کے موقع پربھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کا امکان ہے،تاہم عیدکیلئے باضابطہ شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی