i پاکستان

سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے،سندھ بار ایسوسی ایشنتازترین

December 14, 2023

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے،سندھ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام چلانا ہے،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم ہو گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی