i پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، 3500 روپے بڑھ گئیتازترین

March 02, 2024

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا بھی 3001 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 36 ڈالر کے اضافے سے 2083 ڈالر فی اونس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی