جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر شادیوں کے رجحانات تبدیل ہونے لگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سونے کی ریکارڈ قیمتوں نے شادیوں کے روایتی انداز کو نمایاں طور پر بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں دلہنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خالص سونا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دلہنیں اب نقلی زیورات پر مائل ہونے لگی ہیں، دوسری جانب ایک گرام گولڈ جیولری بطور متبادل تیزی سے مقبو ل ہو رہی ہے، یوں سمجھیں کہ متوسط طبقے حکمت عملی بدل رہا ہے۔ادھر پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں سونے کی خریداری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئیں جس کے بعد سونا اب زیور نہیں، سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی