i پاکستان

سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 800روپے اضافے سے 4لاکھ93ہزار962 روپے ہوگئیتازترین

April 27, 2026

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 800 روپے کے اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ93ہزار962 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 686 روپے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار492 روپے ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھا 8 ڈالر اضافے سے 4716 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی