i پاکستان

سونا دوسرے روز بھی 750 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 ہو گئیتازترین

February 21, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 2046 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہونے سے قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی