i پاکستان

سونا فی تولہ ایک ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 2 ہزار ہو گئیتازترین

October 02, 2023

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 2 ہزار روپے فی تولہ رہی۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔ کم مقدار میں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 173,182 ، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158,751 روپے ہے۔ 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ ، 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی