مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے،دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چنائو (آج) ہوگا، اس کے بعد پھر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3مارچ کو جمع ہوں گے، 4مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اسی روز ہی وزیراعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی