i پاکستان

سپن وام سے دریافت ہونیوالی گیس کا فروخت کیلئے بولی کا عمل مکمل، کامیاب بولی دہندہ کو لیٹر آف ایوارڈ جاریتازترین

August 03, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دریافت ہونے والی گیس کی تجارتی فروخت کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ماری انرجیز لمیٹڈ نے گیس کی فروخت کیلئے بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے اعلامیے میں کمپنی نے بتایا کہ اسپن وام گیس دریافت سے حاصل ہونے والی گیس کی فروخت کیلئے ٹینڈر 15 مئی 2026 کو جاری کیا گیا تھا، شفاف بولی کے عمل کی تکمیل کے بعد یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کو گیس کی خریداری کیلئے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ سپن وام گیس فیلڈ سے یومیہ 17.5 ملین مکعب فٹ گیس فروخت کی جائے گی، ماری انرجیز نے واضح کیا کہ گیس کی فروخت اور سپلائی حکومت پاکستان کے 7 جنوری 2025 کو جاری کیے گئے فریم ورک فار سیل آف گیس ٹو تھرڈ پارٹیزکے تحت کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی