i پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں ہےتازترین

January 17, 2024

سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کے خلاف جسٹس(ر)مظاہر نقوی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں ہے۔ تحریری حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ عدالت نے صرف شکایت کنندگان کو فریق بنانے کے نکتے پر دلائل سنے، موقف سنے بغیر کسی کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ حکم نامے کے مطابق جسٹس(ر)مظاہر نقوی کی آئینی درخواست میں شکایات کو سیاسی اور بدنیتی قرار دینے کی استدعا کی گئی، دوسرے فریق کو سنے بغیر شکایت کو بدنیتی پر مبنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سماعت پر بینچ کی تشکیل پر اعتراض کیا گیا جسے آج واپس لے لیا گیا، درخواست ضروری ترامیم کے بعد دوبارہ دائر ہونے پر سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی