سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں اس وقت بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی