i پاکستان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179اور206(ایک )کے تحت استعفیٰ دیاتازترین

January 12, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کااستعفیٰنگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظورکیا گیا،اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179اور206(ایک )کے تحت استعفیٰ دیا۔جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،گزشتہ روز جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا،جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179اور206(ایک )کے تحت استعفیٰ دیا،صدر مملکت نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی