i پاکستان

سپریم کورٹ کا لیگل ایجوکیشن میں انقلابی قدمتازترین

June 25, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی اہم سماعت ہوئی، جس میں عدالت عظمی نے ملک میں قانونی تعلیم سے متعلق کئی اہم احکامات جاری کیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ ایل ایل بی (LLB) پروگرام کی مدت پانچ سال سے کم کر کے چار سال کر دی جائے، تاکہ قانونی تعلیم میں بہتری اور طلبا کے تعلیمی بوجھ میں توازن لایا جا سکے۔سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے سی لا کا ٹیسٹ ختم کرنے کی ہدایت جاری کی، جو اس سے قبل پاکستان میں قانونی پریکٹس کے لیے لازم تھا۔جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے فوری اور مثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف کمیوں کی بنیاد پر ادارے بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ ان میں بہتری لائی جائے۔ایس ایم لا کالج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس مظہر نے کہا، ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ادارہ ہے، اگر وہاں کوئی کمی ہے تو اسے دور کیا جائے نہ کہ کالج بند کر دیا جائے۔عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی