i پاکستان

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی کازلسٹ جاری کر دی گئیتازترین

June 08, 2024

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی کازلسٹ جاری کر دی گئی۔ کازلسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ رواں ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک کیسز کی سماعت کریں گی جبکہ بنچ نمبر دو میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کرینگے۔ کازلسٹ کے مطابق بنچ دس جون سے لیکر چودہ جون تک کیسز کی سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی