i پاکستان

سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

October 13, 2023

سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس میں سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک ہزار نوے درخواستیں دائر ہیں۔ ان درخواستوں پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے تھے کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔اگلی سماعت پر التوا ملے گا نہ ہی ویڈیو لنک پر دلائل کی اجازت دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی