i پاکستان

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کیلیے مقرر، لارجر بینچ سماعت کرے گاتازترین

September 15, 2023

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا، کیس کی سماعت 18ستمبر کو ہوگی،رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ،سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی