i پاکستان

سپریم کورٹ ، ملکی تاریخ میں پہلی بار کیس کی براہ راست سماعت نشرتازترین

September 18, 2023

ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت نشر کی گئی ، کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے کی۔ وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف اٹاری جنرل کے ذریعے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا ہے جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔ قبل ازیں 15 رکنی فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام ججز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا براہ راست کوریج کا معاملہ زیر غور آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی