i پاکستان

سپریم کورٹ نے طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیتازترین

January 26, 2024

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی