i پاکستان

سپریم کورٹ، پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررتازترین

August 11, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 16اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں،واضح رہے کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 17جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی