i پاکستان

سپریم کورٹ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارجتازترین

September 12, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے نظرثانی درخواست پر جسٹس جمال خان مندوخیل جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو غیر موثر ہوچکی ہے۔ اس پر وکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ 6 سال بعد لگے گا تو غیر مؤثر ہی ہوگا، گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات کی سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ خیال رہے کہ آئین معطل کرنے اور غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی