i پاکستان

سپریم کورٹ،طاہر صادق کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازتتازترین

January 29, 2024

سپریم کورٹ نے طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات پر اعتراض کنندہ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے اعتراض دائر کرنے سے اظہار لاعلمی کر دیا۔ عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخابات کے بعد طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی