i پاکستان

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار، جواب جمعتازترین

October 10, 2023

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی اجازت نہیں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لئے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی