وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی بات ہو توپیپلز پارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے اور جب چار کی جگہ مزید صوبوں یا انتظامی یونٹوں کی بات ہوتی ہے تو سندھو دیش کی بات شروع ہو جاتی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی مگر عمل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کو اختیارات کے ارتکاز نے متروک بنادیا ہے، صوبے یا انتظامی یونٹ جو مرضی لیبل لگالیں، اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی